ڈی سی مری کا سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا دورہ، اشیا تقسیم کیں
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مری ظہیر عباس شیرازی نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر ھل ڈھلو کا دورہ کیا۔
انہوں نے بچوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں اور بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے سکول میں ہونے والی مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔