وزیراعظم ملکی معیشت کو بہتری کی جانب لے آئے :عثمان ابراہیم
گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف اور ان ٹیم ملکی معیشت کی بحالی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں حکومت کو عوامی مشکلات کا بھی بخوبی اندازہ ہے۔۔۔
مشکل حالات کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف کی کوشش ہے کہ غریب عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے ، ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم نے مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع کے سینئر نائب صدر کامران خالد بٹ کو عمرہ ادائیگی سے واپسی پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم معیشت کو بہتری کی جانب لے آئے ہیں۔