مری میں متوقع برفباری، پی ڈی ایم اہلکار سیاحوں کی رہنمائی کیلئے موجود
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین ڈیز اسٹر مینجمنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے مکمل طور پر الرٹ ہے۔
مری میں سیاحوں کی رہنمائی کیلئے سہولت سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مری میں متوقع برفباری کے مو قع پرپی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی رہنمائی اور تحفظ کے لئے موجود رہے گی۔