وہاڑی ہسپتال ، ورلڈ ایڈز ڈے پر سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب

وہاڑی ہسپتال ، ورلڈ ایڈز ڈے پر سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب

وہاڑی (خبرنگار ، نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا )ضلعی ہسپتال وہاڑی کے ریسورس سنٹر میں ورلڈ ایڈز ڈے سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب ، آگاہی واک کی گئی ،ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کیک کاٹ کر افتتاح کیا ۔۔۔

 رواں سال اِس دن کا عنوان حقوق کا راستہ اختیار کریں: میری صحت، میرا حق رکھا گیا تھا ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ حکومت پنجاب ایڈز سے بچاؤ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ، کسی ایک جان کو بچانے کا مطلب پورے خاندان کو بچا لی،ا اس لئے ہم سب کی معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ایڈز کی روک تھا م اور پھیلاؤ سے بچا ؤ بارے لوگوں کو آگاہی دیں ، ایڈز بارے آگاہی دینے میں محکمہ صحت اورسماجی تنظیموں کا کردار بھی کلیدی ہے ۔تقریب میں مقررین نے شرکاء کو ایڈز سے بچنے کے آسان طریقوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ عوام استعمال شدہ سرنج اور بلیڈ وغیرہ کا استعمال ہر گز نہ کریں۔ ،طبی آلات انفیکشن سے صاف ہونے چاہئیں اور جسم پر نقش و نگار کرانے سے پرہیز کریں، میڈیکل سائنس کی جدت و ترقی سے ایڈز کو بڑھنے سے روکنے کیلئے ادویات موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی قیادت میں آگاہی واک بھی نکالی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں