ٹریفک حادثے میں جاں بحق پولیس اہلکار فیصل اقبال سپرد خاک
وہاڑی ،بوریوالا(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ،نمائندہ دنیا)ٹریفک حادثے میں جاں بحق پولیس تھانہ لڈن میں تعینات کانسٹیبل فیصل اقبال سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک۔نماز جنازہ میں ڈی پی او منصور امان ، ڈی ایس پی بوریوالا کاشف ریاض سمیت پولیس افسروں اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔
ڈی پی او منصور امان مرحوم اہلکار کے فیملی ممبران سے ملے اور انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں آپ اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں ،وہاڑی پولیس ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہے ۔انہوں نے انچارج ویلفیئر کو تمام مراعات اور ویلفیئر گرانٹس کے کیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔واضح رہے کہ پولیس اہلکار فیصل اقبال دہلی ملتان روڈ بورے والا پی آئی لنک پل پر موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو منی ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔