ماچھیوال تا 152 ای بی روڈ کا افتتاح کر دیا گیا
ماچھیوال(نامہ نگار)لیگی ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ اور ایم پی اے ملک نوشیرخان لنگڑیال نے ماچھیوال تا 152 ای بی روڈ کا افتتاح کر دیا ۔
تفصیل کے مطابق ماچھیوال کو میاں چنوں روڈ ملانے اور درجنوں چکوک کو ملانے والی رابطہ سڑک کی تعمیر نو کرتے ہوئے نئی میٹل روڈ تعمیر کی جا رہی ہے جس کا افتتاح مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ایم این اے این اے 163 سید ساجد مہدی سلیم شاہ، ایم پی اے پی پی 232 ملک نوشیر لنگڑیال نے تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کیا ۔ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہو چکا ہے جو 2018 میں رکا تھا آج اس روڈ کا افتتاح کیا ہے آنے والے دنوں میں آپ کے دیہات میں بھی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے جو اربوں روپے سے دیہات میں سڑکیں، سولنگ، نالیاں، سکولوں کی اپ گریڈیشن سمیت صحت کی سہولیات کے لیے ہسپتالوں کی اپگریڈیشن بھی شامل ہو گی انشائاللہ عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا وقت آ چکا ہے اور تمام وعدے ایک ایک کر کے پورے کریں گے ۔ایم پی ملک نوشیر لنگڑیال نے اس موقع پر آئے ہوئے معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔