مدارس میں جدید تعلیم کی اشد ضرورت ہے :اجمل چانڈیہ

مدارس میں جدید تعلیم کی اشد ضرورت ہے :اجمل چانڈیہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیہ نے این سی ایچ ڈی کے زیراہتمام مدرسہ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب۔

 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔افتتاحی تقریب مدرسہ محمدیہ اہل حدیث میں منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اجمل خان چانڈیہ کا کہنا تھا وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور این سی ایچ ڈی مدارس کے طلبہ کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، پاکستان میں طلباء کی ایک خاصی تعداد مدارس میں زیرتعلیم ہے ، مدارس میں جدید تعلیم موجودہ دورکی اشد ضرورت ہے ، مدارس کے بچوں کو ٹیکنیکل اور عصری تعلیم ملنے سے مدارس کے بچے بھی پیشہ ور زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی، مدارس کے بچوں کو کمپیوٹر کی جدید تعلیم سے روشناس کرائیں گے ، مدارس میں گراؤنڈز آباد کریں گے ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی مظفرگڑھ انعام باری سہرانی، اشفاق احمد، طاہر عباس، مجاہد اعجاز نے بھی شرکت، تقریب کے اختتام پر مفتی عاصم اور مفتی محمد عمر نے دعا کرائی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں