پی ایچ اے:ایل ای ڈی پولز،کیفے،دکانیں نیلام کرنیکا فیصلہ
ملتان(وقائع نگار خصوصی )پی ایچ اے ملتان نے شہر کے مختلف مقامات پر ایل ای ڈی پولز، ریسٹورنٹ،کیفے ٹیریا اور دکانیں نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
شہر میں 14ہزار سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی ہے ، گل داؤدی کی نمائش کیلئے تیاریاں جاری ہیں ،شہر کے چوراہوں اور فلائی اوورز کو خوبصورت بنا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے ڈائریکٹر ز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن حافظ اُسامہ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن حافظ نعیم،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس جاوید عارف اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ خالد ظفر بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی سیلف انکم میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ایل ایڈیز،نرسریاں،دکانیں،کیفے ٹیریا اور پٹرول پمپس کی نیلامی سے ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ ہوگا۔شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے چوکوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت اور سر سبز و شاداب بنا رہے ہیں۔ادارہ روایتی انداز میں دسمبر میں بھر پور انداز سے گل داؤدی نمائش کا انعقاد کرے گا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔فلائی اوورز،چوراہوں پر پینٹ ورک سے خوبصورت بنا رہے ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے مزید کہا کہ ادارے کے استحکام کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں ،ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں۔