شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،ڈی آئی جی
زیر تفتیش مقدمات یکسو،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جواد طارق کی زیر صدارت اسلام آباد میں کرائم کی صورتحال پر اجلاس ہوا ، ڈی آئی جی نے تمام افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے تمام افسران کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسوکرنے کی ہدایات جاری کیں، تمام افسران کو مزید ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا جرائم کے انسداد کے لئے تما م تر وسائل بر ؤ ے کار لا تے ہو ئے قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزمان گرفتارکئے جائیں، اشتہاری مجرمان اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے ممبران کے خلاف ٹا رگٹیڈ آپر یشنز کئے جائیں،غیرقانونی اسلحہ،منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جائیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تروسائل بر ؤ ئے کا رلا ئے جائیں، انہوں نے تمام افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔