سیالکوٹ :سبزی ، پھل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

سیالکوٹ :سبزی ، پھل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

غریب متوسط طبقے کے افراد بھاؤ پوچھنے تک ہی محدود، پرائس کنٹرول کمیٹی خاموش

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،غریب متوسط طبقے کے افراد بھاؤ پوچھنے تک ہی محدود، پرائس کنٹرول کمیٹی نے چپ سادھ لی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی سبز ی منڈی میں کم ناپ تول معمول بن چکا ہے ۔ سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لئے سبزی وفروٹ منڈی میں متعدد با اثر گروہ سرگرم عمل ہیں۔ ملوث کاروباری افراد کیخلاف مارکیٹ کمیٹی کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت منڈیوں میں اپنے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کرانے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے ۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ذمہ داران بااثر افراد پر ہاتھ ڈالنے کے بجائے دیہی وشہری علاقوں میں چھوٹے دکانداروں کو وقتاً فوقتاً جرمانے کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹ اعلیٰ افسر وں کو بھجوادیتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں