شجر کاری سے اربن سموگ سے نمٹا جاسکتا ہے ، ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی

  شجر کاری سے اربن سموگ سے نمٹا جاسکتا  ہے ، ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی

اسلام آباد (دنیارپورٹ )درختوں کی کمی کے باعث شہری آبادیوں میں آلودگی اور موسمیاتی اثرات بڑھ رہے ہیں، جس سے صحت اور ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔

 وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان سلیم شیخ پاکستان کے شہری علاقوں میں درختوں کی تیزی سے کٹائی اور بارشوں کی کمی نے فضائی آلودگی کو سنگین مسئلہ بنا دیا ہے ۔ بڑھتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ سب سے پہلے شہری شجرکاری کو ہنگامی بنیادوں پر فروغ دینا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں