غیر قانونی عناصر کیخلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رکھی جائیں ،ڈی جی آر ڈی اے

غیر قانونی عناصر کیخلاف کارروائیاں بلا تفریق  جاری رکھی جائیں ،ڈی جی آر ڈی اے

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے یونیورسٹی ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ متاثرین کے پلاٹس، پوزیشن، ڈویلپمنٹ اور دیگر تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اور بہت جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے بلا خوف و خطر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور غیر قانونی عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ یونیورسٹی ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے معاملے پر نیب کو بھی باقاعدہ خط ارسال کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں