گجرات:فتح پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
گجرات(سٹی رپورٹر )رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 167ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا، فتح پور میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے سینئر نائب صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن سیٹھ قمر خورشید نے خطاب میں کہا کہ۔۔۔
اﷲ تعالیٰ خاص بندوں کو فلاحی کاموں کی توفیق دیتا ہے ہر ایک کو یہ توفیق نہیں ملتی،نیکی کے کام کرنے والے اپنے علاوہ دوسرے لوگوں کو بھی آنے والی نسل کیلئے بھی فلاح کا پیغام دے رہے ہوتے ہیں قومیں ایسے ہی بنتی ہیں فتح پور کا یہ کریڈٹ ہے کہ لوگوں میں اپنے علاقے کی فلاح کا جذبہ بھرا ہو اہے۔