منڈی بہا ئوالدین :انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاٹوں بارے کمیٹی قائم

منڈی بہا ئوالدین :انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاٹوں بارے کمیٹی قائم

صوبائی وزیر تجارت سے چیمبر کے وفد کی ملاقات ،بزنس سہولت سنٹر بنانے کا مطالبہ

پھالیہ (نامہ نگار )صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہا ئوالدین کے صدر معیز دیوان کی قیادت میں وفد نے لا ہور میں ملاقات کی ، پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں منڈی بہائوالدین میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے امور پر بات چیت کی گئی، وفد کی جانب سے چیمبر آفس اور بزنس سہو لت سنٹر کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹری کی ضرورت کے پیش نظر منڈی بہا ئو الدین میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جائے گی ، منڈی بہا ئوالدین میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے 2016میں اراضی کی نشاند ہی ہوئی تھی لیکن عملی طور پر کچھ نہ ہوا۔

پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن انڈسٹریل اسٹیٹ میں ضروری صنعتی انفراسٹرکچر فراہم کریگی ،پنجاب کی 23سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں انڈسٹریلائزیشن کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی گئی ہے انڈسٹریل اسٹیٹس میں پالیسی کے مطابق 2سال کے اندر ہر صورت صنعتی یونٹ لگانا ضروری ہے بصورت دیگر پلاٹ کینسل ہوگا ۔صوبائی وزیر نے منڈی بہائوالدین میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاٹوں کی فراہمی کے ضابطے طے کرنے کیلئے کمیٹی بنادی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں