تتلے عالی3:ماہ سے ٹرانسفا رمر مر مت نہ ہوسکا ، صارفین کا احتجاج

 تتلے عالی3:ماہ سے ٹرانسفا رمر  مر مت نہ ہوسکا ، صارفین کا احتجاج

تتلے عالی(نامہ نگار )سب ڈویژن تتلے عالی کے علاقہ ہرپوکی میں بجلی کے ٹرانسفارمر کی مرمت نہ ہو سکی ،لوڈ کی کمی بیشی سے دیہاتیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اہل دیہہ سراپا احتجاج بن گئے۔

بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ ہرپوکی میں تین ماہ قبل جامع مسجد آصف شہید اور اس سے ملحقہ علاقوں کا ٹرانسفارمر خراب ہوگیا ہے جسے گیپکو تتلے عالی کے اہلکار اتار کر لے گئے تھے اور ا س علاقہ کے صارفین کے کنکشن ڈائریکٹ کر د ئیے گئے ، وولٹیج کی کمی بیشی سے صارفین کے قیمتی برقی ا ٓلات آئے روز خراب ہونا معمول بن گیا۔ صارفین نے گیپکو حکام سے اصلاح واحوا ل کا مطالبہ کیا ہے ۔ گیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ جب ٹرانسفارمر مرمت ہوکر ملے گا تو نصب کر دیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں