ایم کیوایم کوکسی ایکسپرٹ کی ضرورت نہیں،خالد مقبول

ایم کیوایم کوکسی ایکسپرٹ کی ضرورت نہیں،خالد مقبول

غداری و ضمیر فروشی کرنے والوں کے لیے ایم کیو ایم میں اب کوئی جگہ نہیںہمیں ایسے نظریاتی ماہرین درکار ہیں جو تحریک کو فکری بلندی عطا کر سکیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادر آباد پر ٹاؤن و یوسی کے ذمّہ داران کی تربیتی نشست سے فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ یہ ان مخلص کارکنوں کے خون سے سینچی ہوئی امانت ہے جنہوں نے ہر مشکل دور میں تحریک کے نظریے کا پہرہ دیا، اب تنظیم میں فیصلے کسی ایک شخص کی مرضی سے نہیں بلکہ کارکنان کی مرضی اور اجتماعی مشاورت سے کیے جائیں گے ۔انہوں نے حالیہ سینیٹ انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے سخت الفاظ میں کہا کہ جس طرح سرِعام ٹکٹوں کی خرید و فروخت کی گئی وہ تحریک کے نظریاتی وجود پر حملہ تھا، غداری و ضمیر فروشی کرنے والوں کے لیے ایم کیو ایم میں اب کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم کو اب کسی ’’ایکسپرٹ‘‘ کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں ایسے نظریاتی ماہرین درکار ہیں جو تحریک کو فکری بلندی عطا کر سکیں،تحریک اب اپنی صفوں کو ہر قسم کے مفاد پرستوں سے پاک کر رہی ہے ، کارکنان کسی بھی افواہ یا پروپیگنڈے کا شکار ہونے کے بجائے اپنی تمام تر توانائیاں تحریک کے نظریاتی استحکام اور تنظیم کو اس کے اصل کی جانب واپس لے جانے میں صرف کریں۔ اس موقع پر مرکزی رہنماؤں شبّیر قائم خانی،ارشاد ظفیر، محمد ابو بکر، ارشد حسن، مسعود محمود سمیت انچارج فرقان اطیب و اراکین سی اؤ سی بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں