عالمی یومِ انسانی یکجہتی انسانیت کو جوڑنے کا پیغام ہے ،گورنر
کراچی (این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انسانی یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بین الاقوامی یومِ انسانی یکجہتی انسانیت کو جوڑنے کا پیغام دیتا ہے۔
معاشرے کی ترقی انسانی یکجہتی اور مشترکہ کوششوں کے بغیر ممکن نہیں۔ یہ دن ہمیں کمزور طبقات کی دیکھ بھال کا احساس دلاتا ہے ۔ آج کا دن ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننے کی دعوت دیتا ہے ۔گورنرسندھ نے عوا م سے اپیل کی ہے کہ وہ ضرورت مند افراد کی مدد کو اپنا فرض سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں کمزور طبقات کے لیے مفت آئی ٹی کلاسز، راشن کی تقسیم اور فوری دادرسی کے لیے امید کی گھنٹی نصب کی گئی ہے ۔