بھارت کو معرکہ حق بھولنا نہیں چاہئے ،سنی تحریک
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرکے بھارت آبی جارحیت کررہا ہے آبی دہشت گردی بند نہ کی گئی تو اپنا حق لینا جانتے ہیں ،شاداب رضا نقشبندی
کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ معرکہ حق بھارت کو بھولنا نہیں چاہیے آبی دہشتگردی بند نہ کی تو اپنا حق لینا جانتے ہیں ،پاکستان کا پانی روکنابھارتی کھلی دہشتگردی ہے اپنا حق طاقت کے زور پر لینا جانتے ہیں ،بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرکے آبی جارحیت کررہا ہے عالمی قوتیں نوٹس لیں ،بھارت کو متنبہ کررہے ہیں پاکستان کا پانی بند کرنے سے باز آجائے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ،پاکستان کے عوام متحد ہیں اور ملک کی سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں ،بھارت جان بوجھ کر خطے کے امن کو تباہ کرناچاہتا ہے عالمی ادارے انصاف کی بالادستی کو یقینی بنائیں ،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت کی آبی ذخائر کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ بھارت خطے میں کھلی دہشتگردی کردی کررہا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں میں مسلم نسل کشی اور بھارت میں اقلیتوں بالخصوح مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،خواتین کے حجاب زبردستی اُتارنا اور تذلیل کرنا معمول بن چکا ہے ،مودی حکومت اور اس کے حمایت یافتہ بھارت میں جنونیت اور ہندوتوا نظریئے کو مسلط کرنے کیلئے تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ،عالمی قوتوں اور عالمی ادارون سے مطالبہ کرتے ہیں بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیا جائے اور اس پر معاشی واقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں ،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں۔