ارشاد احمد چک نمبر69 ڈبلیوبی کے نمبردار مقرر

 ارشاد احمد چک نمبر69 ڈبلیوبی کے نمبردار مقرر

وہاڑی( خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے چک نمبر69 ڈبلیوبی میں نمبردار مقرر کرنے کی عرصہ دراز سے زیر سماعت درخواست نمٹاتے ہوے 9 امیدواروں کے ٹاپ ٹو ارشاد احمد اور غلام مرتضیٰ بارے پولیس اور۔

 دوسرے اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں ارشاد احمد کو اہل قرار دیتے ہوے نمبردار مقرر کرنے کے فیصلہ پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جس پر معززین علاقہ صادق ضیاء،محمدعلی جٹ، ریاض احمد سرسانہ،چودھری صدیق،یونس جٹ،محمد صادق، چودھری اسلم جٹ،رمضان جٹ، اسرار،فرحان علی، ظفرنمبردار، اسلم بھٹی،ذیشان سمیت دیگر نے میرٹ پر فیصلہ کو خوش آئند قرار دے کر سراہتے ہوے نومنتخب نمبردار کو ہار پہنائے مبارکباد دی اور مٹھائی کھلائی نمبردار ارشاد احمد نے ریونیو افسران،ڈی سی عمرانہ توقیر کا شکریہ ادا کرتے ہوے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقہ کی تعمیروترقی عوامی مسائل کے حل اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں بھرپور و موثرکردار سے اپنے فرائض ایمانداری و ذمہ داری سے سرانجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں