بہترین کارکردگی ،پولیس افسروں ،جوانوں میں انعامات تقسیم
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی )آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے بہترین کارکردگی پر وہاڑی پولیس کے افسروں ۔
،جوانوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ڈی پی او منصور امان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے افسران میں سرٹیفکیٹس اور انعام تقسیم کئے ریٹائرڈ سب انسپکٹر نیک محمد ڈاکووں جبکہ کانسٹیبل نبیل شہزاد کچے کے علاقے میں دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہوئے جس پر ان کو 2 ، 2 لاکھ روپے انعام اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا ایس ایچ او لڈن راشد ندیم، ایس ایچ او گگو حسن آفتاب کیانی، ایس ایچ او ٹھینگی ارشد تارڈ، سب انسپکٹر مختیار احمد اور اے ایس ائی محمد وقاص گھمن کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں، اندھے قتل ٹریس اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائیوں پر سرٹیفکیٹ اور کیش انعام سے نوازا گیا