بزنس کمیونٹی کو جلد ایکسپو سنٹر کا تحفہ دینگے :صدر چیمبر
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر رانا محمد صدیق خا ن نے کہا کہ کہ جلد گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو ایکسپو سنٹر کا تحفہ دیا جائیگا ، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور گجرات پاکستان کے اہم صنعتی شہر ہیں اور تینوں کو گولڈن ٹرائینگل کی حیثیت بھی حاصل ہے۔
تینوں چیمبر زایکسپو سنٹر کے قیام کیلئے ایک پیچ پر ہیں، لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایکسپوسنٹر کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں،بزنس کمیونٹی سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل تک موجودہ رجیم اور بزنس گروپ کی قیادت انتھک جدوجہد جاری رکھے گی۔ایکسپوسنٹر گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ ہے یہ پراجیکٹ بہت اہمیت کا حامل ہے تینوں چیمبرز کی باہمی مشاورت سے اس پراجیکٹ کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے گا جس سے تینوں صنعتی شہروں کو برابری کی سطح پر فائدہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد کے ہمراہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر موجودسائٹ کا وزٹ کرنے کے دوران کیا۔وفد میں اراکین مجلس عاملہ،نائب صدر چودھری محمد یوسف،سابق صدر عاصم انیس و دیگر ممبران شامل تھے ۔اس موقع پر کرنل (ر)خواجہ کامران قیوم CEOلاہور سیالکوٹ موٹروے انفرسٹرکچر مینجمنٹ نے معاونت کی ۔