ماحولیاتی آ لودگی پھیلانے پر 15 بھٹے مسمار ،65 بند

ماحولیاتی آ لودگی پھیلانے پر 15 بھٹے مسمار ،65 بند

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں زگ زیگ ٹیکنالوجی سے انحراف کرنے کی پاداش میں 15 بھٹوں کو مسمارجبکہ 65 بھٹوں کو سربمہر کردیا گیا،36 کے خلاف مقدمات درج کروا د ئیے گئے ۔

 یہ بات انہوں نے ضلع سیالکوٹ میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے محکمہ ماحولیات سیالکوٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رواں سیزن میں صرف بھٹوں مالکان کو ایس او پیز فالو نہ کرنے کی پاداش میں 24 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے کہ 174 بھٹوں کو نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فضائی آلودگی پھیلانے پر زیرو ٹالرنس اپنائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کی بڑی وجہ موٹر سائیکل، گاڑیوں، لوڈرز اور ہیوی ٹریفک کا بھی ہے ۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ پبلک / کمرشل ٹرانسپورٹ کے ساتھ ڈومیسٹک وہیکل کی بھی انسپکشن کی جائے ،دھواں چھوڑتی گاڑی چا ہے کمرشل ہو یانجی کو جرمانہ کیا جائے اور اگر دوسری دفعہ وائیلیشن ہو تو جرمانہ بھی ڈبل ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں