کامونکے :جی ٹی روڈ 4 روز سے بند ،شہری رل گئے

کامونکے :جی ٹی روڈ 4 روز سے بند ،شہری رل گئے

کامونکے (نامہ نگار )کامونکے میں جی ٹی روڈ کی 4 روز سے بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ مسافر میلوں سفرپیدل کرنے پر مجبور۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد احتجاج کا معاملہ،پولیس کی جانب سے جمعرات کی رات سے سادھوکے ،سٹی چوک کامونکے اور ٹول پلازہ کو مکمل طور پر کنٹینر ز لگاکر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے مکمل بند کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے مردوخواتین اور بزرگ مسافر شدید مشکلات کے ساتھ ساتھ سروں پر بھاری سامان اور بچوں کے ہمراہ پیدل اپنی اپنی منزلوں پر پہنچنے پر مجبور ہیں، اس سلسلہ میں ڈرائیور حضرات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار روز سے گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہیں جن میں موجود کروڑ روپے مالیت کی سبزیاں،فروٹ اور دیگر اشیاء خوردونوش خراب ہوگئی ہیں۔اور ویرانہ کی وجہ سے انہیں قیام وطعام میں مشکل پیش آ رہی ہیں۔شادیوں کا سیزن ہونے کی وجہ سے باراتوں کے شیڈول بھی بری طرح سے متاثر ہوگئے ۔سبزیوں اور پھلوں کے ٹرکوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوئے جس کی وجہ سے سبزی منڈیوں میں سبزیوں اور فروٹ کے ریٹس بڑھ گئے ہیں۔۔ شہریوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ سٹی چوک میں رکاوٹوں کو فوری ختم کیا جائے تاکہ محنت مزدوری کرنے والوں کی مشکلات میں کمی ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں