مارکیٹ میں جعلی کرنسی کا لین دین پھر بڑھ گیا ، شہری لٹنے لگے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)شادی بیاہ کا سیزن شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں ایک بار پھر بڑی تعداد میں جعلی کرنسی نوٹ کا لین دین بڑھ گیا، گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں جعلی نوٹ مافیا نے بڑے پیمانے پر جعلی نوٹ پھیلادئیے ہیں۔۔۔
روزانہ سیکڑوں شہری لٹنے لگے ، ایف آئی اے ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کا سراغ لگانے میں ناکام ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے بازاروں اور مارکیٹوں میں نوسربازوں نے 500 روپے سے لے کر5 ہزا ر روپے مالیت کے جعلی نوٹ بڑی تعداد میں پھیلا دئیے ہیں زیادہ تر نوٹ رش والے بازاروں، شاپنگ سنٹروں، پٹرول پمپوں پر استعمال کئے جاتے ہیں اور شادی بیاہ پر بھی استعمال کیئے جاتے بازاروں اور منڈیوں میں کام کرنے والے تاجر، آڑھتی وغیرہ زیادہ تر جعلی نوٹوں کا شکار بن رہے ہیں متاثرہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہر سال اہم مواقع پر جعلی نوٹ مارکیٹ میں گردش کرنے لگتے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ یا سٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔