ڈسکہ :انتظامیہ نے ون ڈش پر پابندی کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا
ڈسکہ(نامہ نگار)انتظامیہ نے ون ڈش پر پابندی کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ڈسکہ اورگردو نواح میں رات گئے تقریبات، کئی اقسام کے کھانوں سے تواضع ، انتظامیہ نے ون ڈش اور اوقات کی پابندی کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے شادی بیاہ کی تقریبات پر ون ڈش اور تقریبات 10 بجے تک ختم کرنے کے علاوہ ہوائی فائرنگ پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے جس پر عمل درآمد کروانے کیلئے اسٹنٹ کمشنرز، بلدیہ سمیت دیگر محکموں کے افسروں کو اچانک چھاپے مارنے اور مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔ انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے ڈسکہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں شادی بیاہ منگنی کی تقریبات نہ صرف رات گئے تک جاری رہنے لگی ہیں بلکہ مہمانوں کیلئے مچھلی، پائے ،مٹن، چکن، بیف، بریانی، پلاؤ، زردہ، سوپ، کھیر، کسٹرڈ، فیرنی سمیت مختلف قسموں کی ڈشیں ،رشین سلاد مختلف اقسام کے حلوہ جات و دیگر سے تواضع کی جانے لگی ہے ۔ مقامی انتظامیہ نہ صرف مذکورہ شادی ہالوں میں بیٹھ کر خود کھانا کھانا معمول بنالیا ہے بلکہ ون ڈش، اوقات کار کی پابند کو بھی پشت ڈال دیا ۔