ٹریفک وارڈنز کی حاضر دماغی، بچے کا اغوا ناکام
لاہور (کرائم رپورٹر) مال روڈ پر ٹریفک انسپکٹر و ساتھی اہلکاروں کی حاضر دماغی نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار 13سالہ بچے کو زبردستی لے جا رہے تھے ،مشکوک جانتے ہوئے پٹرولنگ آفیسر نے موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ مغوی بچے نے بتایا لدھڑ گاؤں سے مجھے نشہ آور اشیا کھلا کر زبردستی لیجارہے تھے ۔ بچے کو اس کے گھر والوں کے حوالے کردیا گیا۔