سلیم مسیح سہوترا ن لیگ کے ڈویژنل نائب صدر مقرر
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن)گوجرانوالہ کے ڈویژنل صدر سہیل انور سہوترا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ طویل وابستگی اور وفاداری پر نوشہرہ ورکاں سے سینئر مسلم لیگی رہنما سلیم مسیح سہوترا کو ڈویژنل نائب صدر مقرر کیا ہے۔۔۔
اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ پادری شوکت مسیح، بشیر مسیح، بوٹا مسیح و دیگر نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے منشور کو عوام تک پہنچانے اور عوامی مقبولیت کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔