تحریک انصاف کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی:نصیر سدھو

تحریک انصاف کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی:نصیر سدھو

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے رہنما،ممبرقومی اسمبلی نصیرعباس سدھو نے گزشتہ روزمسلم لیگ ن کے رابطہ آفس ڈنگہ کادورہ کیا اورڈنگہ وگردونواح کے دیہات سے۔۔۔

 آنیوالے عوامی وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے مسائل سنے اورموقع پرمتعلقہ حکام کوحل کے احکامات جاری کیے اس موقع پرشرکاسے گفتگوکرتے ہوئے نصیرعباس سدھو نے کہاکہ حلقہ این اے 65میں تعمیراتی کاموں کیساتھ ڈنگہ وگردونواح میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بجلی وگیس مسائل حل کرواد ئیے ہیں نئے گرڈ سٹیشن کی تعمیرسے بجلی لووولٹیج کامسئلہ بھی حل ہوگیاہے ،25سے زائد نئے ٹرانسفارمر بھی فنکشنل ہوچکے ہیں آنیوالے دنوں میں مزید ترقیاتی فنڈز منظورکرائیں گے ، انہوں کہاکہ پی ٹی آئی مظاہرین نے اسلام آباد پردھاوا بولنے کی کوشش کی مگرعوام نے انکی کال کوبری طرح مسترد کردیا لیڈرکی رہائی کے خواہشمند احتجاج کے بجائے سیاسی قیادت کے ساتھ مذاکرات کی میز پرآئیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہاکہ تحریک انتشارایک با رسے زائدملک میں ا فراتفری کی کال دے چکی انہوں نے ہمیشہ ملکی معیشت کونقصان پہنچایا ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے دن رات محنت سے عالمی سطح پرتعلقات بحال کیے ، انہوں نے کہاکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ان سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،ملک و قوم کے دشمن تمام عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں