سیوریج ، واٹر سپلائی ، میونسپلز سروسز کیلئے 2 ارب 75 کروڑ کے منصوبے شروع
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن میں سیوریج سسٹم ،نالوں کی تعمیرو مرمت ،مین ہولز ،واٹر سپلائی اور میونسپلز سروسز کیلئے 2ارب 75کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع،ٹینڈرز کا عمل مکمل کرکے ورک آرڈر جاری کردئیے گئے۔۔۔
ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی شفافیت کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی،ترقیاتی کاموں میں بعض ارکان اسمبلی کے قریبی ٹھیکیداروں کے ذریعے کام کروانے کی اطلاعات پر پنجاب حکومت نے کاموں کی شفافیت پر زور دیا ورک آرڈر کے مطابق ترقیاتی کاموں میں مٹیریل کے استعمال،بیس اور پائپوں کی تنصیب یقینی بنانے کا حکم دیا گیا،پنجاب حکومت نے خطیر فنڈزکا اجراء کیا،لوکل گورنمنٹ ادارے ،بلدیاتی اداروں،واسا اور محکمہ جات کی زیر نگرانی شہری یونین کونسلوں اوردیہاتوں پر شہریوں کو سیوریج کی بحالی ،نالوں کی تعمیر ،سٹریٹ لائٹس اور صفائی وستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا، اس سلسلہ میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے انتظامات کی سختی سے نگرانی کریں۔