گجرات:وزیر صنعت سے سرجیکل مینوفیکچررز کی ملاقات

 گجرات:وزیر صنعت سے سرجیکل مینوفیکچررز کی ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھر ی شافع حسین سے سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، وفد کی قیادت چیئرمین سیماب محمد ذیشان طارق کر رہے تھے۔۔۔

محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں سرجیکل انڈسٹری کے مسائل پر بات چیت ہوئی، چیئرمین سیماب نے سرجیکل انڈسٹری کیلئے علیحدہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیارات پر پورا اترنے کیلئے سرجیکل انڈسٹری کیلئے الگ انڈسٹریل اسٹیٹ ناگزیر ہے سرجیکل انڈسٹری کی ڈیمانڈ کے مطابق خواتین ورکرز کیلئے جدید کورسز متعارف کروائے جائیں ، سیالکوٹ میں مجوزہ سرجیکل سٹی کے قیام میں حائل رکاوٹیں جلد دور کی جائیں ۔صوبائی وزیر نے وفد کی سرجیکل انڈسٹری کیلئے الگ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی تجویز سے اتفاق کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آلات جراحی کی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے ، سرجیکل انڈسٹری کو ایک جگہ منتقل کرنے کیلئے علیحدہ انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ضروری ہے سرجیکل انڈسٹری کی مشاورت سے سیالکوٹ میں ٹیوٹا کے ادارے کو اپ گریڈ کیا جائے گا، انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق خواتین ورکرز کے لئے کورسز بنائے جائیں گے ، انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں