سیالکوٹ:عورتوں کو پکڑ کر رکشوں میں بٹھانے پر کارروا ئی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )عورتوں اوربچیوں کی بے حرمتی کا واقعہ،سردار بیگم ہسپتال کے باہرموٹرسائیکل رکشہ والوں کی جانب سے کئی روز سے شکایات موصول ہو رہی تھی کہ ۔۔۔
اپنی سواری کے لالچ میں یہ لوگ خواتین کو بازوؤں سے پکڑ کر اپنے چنگ چی میں بٹھانے کی کوشش کرتے ہیں کہیں بچوں کو اٹھا کر رکشہ میں بٹھا لیتے ہیں ان واقعات کی متعدد ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ڈی پی او سیالکوٹ کے احکامات پر حاجی پورہ پولیس کی جانب سے ٹیم تشکیل دی گئی جو سردار بیگم ہسپتال کے باہر ایسے موٹرسائیکل رکشہ چلانے والوں کو جو خواتین کو کھینچ کر اپنے رکشے میں بٹھانے کی کوشش کرتے انکو پکڑ کر تھانہ بند کر دیا گیا ،پولیس کے اس عمل کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس کو سخت کارروائی کرنی چاہیے ۔