کہروڑ پکا میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، متعدد علاقے کلیئر

 کہروڑ پکا میں تجاوزات کیخلاف  آپریشن، متعدد علاقے کلیئر

کہروڑ پکا (نمائندہ دنیا )کہروڑ پکا میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ، متعدد علاقے کلیئر،سیوریج لائنوں کی صفائی بھی جاری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ محمد اشرف صالح نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ تجاوزات کے خلاف میلسی چوک،ریلوے پھاٹک،مین بازار اور چوک بخاری میں روڈ کے دونوں اطراف آپریشن کر چکا ہے ۔ چھپرے ،شیڈز،تھڑے سائن بورڈز وغیرہ سے روڈ ک اطراف کو کلئیر کردیا گیا ہے ، مین روڈز کے ساتھ موجود کوڑا کرکٹ کو بھی ریلوے پھاٹک کے قریب ڈمپ کیا جا رہا ہے ،جاری آپریشن میں شہری تعاون کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں