ضلع بھر میں انسداد منشیات مہم جاری:ڈی پی او چنیوٹ

ضلع بھر میں انسداد منشیات مہم جاری:ڈی پی او چنیوٹ

بھوآنہ (نمائندہ دنیا )ہے ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد کا کہنا ہے کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

منشیات کے مقدمات میں معیاری تفتیش کو یقینی بناتے منشیات فروشوں کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ۔علاقہ میں منشیات فروشی پر شہری میرے نمبر 03237543444 یا 15 پر اطلاع دیں،فوری سخت کارروائی کی جائیگی۔دریں ایس ایچ او تھانہ بھوآنہ انسپکٹر ساجد بھٹی،ایس آئی حسن رضا نے ٹیم کے ہمراہ چمڑہ موڑ پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم علی کو گرفتار کر لیا اور اس سے 1470 گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں