ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کلب خو شاب کی سالانہ ایوارڈ تقریب
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کلب خوشاب کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ ایوارڈ سرمنی سال 2024 جوہر آباد کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
جس میں ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم ،ڈپٹی کمشنر سیروش فاطمہ شیرازی ،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی ،سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی، سابق ایم پی اے ساجدہ بیگم ،چودھری ارشد محمود ،چودھری عبدالمنان ،سردار الطاف رضا خان، حسین شاہ، حاجی محمدمنیرکے علاوہ ضلع بھر کی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انجینئر گل اصغر خان بگھور اور ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان تھے ۔تقریب کے چیف آرگنائزر صدر ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کلب خوشاب رانا ظہیر ساجد نے تقریب کا مقصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس تقریب کا مقصد میڈیا کے مثبت کردار کو اُجاگر کرنا اور خوشاب کی مٹی کے بیٹے اور بیٹیوں کو جو ہمارے ہیرو ہیں انکو نوجوان نسل سے روشناس کرانا ہے ۔ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مختلف کیٹگری کی 15بہترین شخصیات میں ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کلب خوشاب کی طرف سے مہمانان خصوصی ملک شاکر بشیر اعوان ،گل اصغر خان بگھور،ڈاکٹر غوث محمد نیازی ،ساجدہ بیگم نے ایوارڈ تقسیم کئے۔