سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر نشاندہی کے با وجود تجاوزات برقرار

 سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر نشاندہی کے با وجود تجاوزات برقرار

منڈیکی گورائیہ(نا مہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس سے چند گز کے فاصلہ پر واقع سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر محکمہ ریونیو کی طرف سے نشانات لگی پختہ تجاوزات گرائی نہ جاسکی ،گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔

میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی طرف سے چند سال قبل سمبڑیال روڈ ڈسکہ کے دکانداروں جنہوں نے پختہ تجاوزات کی ہوئی تھی نوٹس جاری کئے گئے تھے کہ وہ خود بخود اپنی پختہ تجاوزات گرا دیں ورنہ 7دن بعد پختہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کیاجائیگا اور تمام پختہ تجاوزات کو گرادیاجائیگا اور اس کیلئے محکمہ ریونیو کی طرف سے سمبڑیال روڈ پر قائم پختہ تجاوزات گرانے کیلئے نشانات بھی لگائے گئے تھے انتظامیہ نے نوٹسز کے کچھ سال بعد کچھ د کانوں کو گرا دیا اور باقی نشانات لگی دکانوں کو چھوڑ دیا تجاوزات کی وجہ سے سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے راہ گیروں کو شدید پریشانی کاسامنا کرناپڑرہا ہے ۔ دکانداروں نے کئی کئی فٹ سامان باہر رکھ کر سڑک کو بند کیا ہوا ہے اور اوپر سے رہی سہی کسر سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر واقع نجی بینک نے نکال دی ہے ،بینک کے با ہر کئی کئی فٹ تک موٹرسائیکلیں کھڑی کرکے پارکنگ سٹینڈ بنا لیا ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر عرصہ دراز سے قائم پختہ تجاوزات کو گرایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی کا مسئلہ حل ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں