مسائل حل کیلئے قوم ہمارا ساتھ دے :محبوب الزماں بٹ

 مسائل حل کیلئے قوم ہمارا ساتھ دے :محبوب الزماں بٹ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ ہماری بے داغ قیادت ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے کیا۔تقریب سے ضلعی جنرل سیکرٹری یاسر اقبال کھارا،انجینئرعبدالوہاب نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ملک کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے ۔ہمارے پاس بہترین لوگ ہیں اور پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے اور اداروں کو ٹھیک کرنے کا مکمل روڈ میپ ہے ۔ قوم ہمارا ساتھ دے اور آزمائے ہوئے لوگوں پر مزید اعتبار نہ کرے ۔ قوم کو اہل اور ایمان دار قیادت کی ضرورت ہے جو اسے جماعت اسلامی کی صورت میں دستیاب ہے ۔ جماعت اسلامی نے اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہر مشکل وقت میں عوام کی خدمت کی مثالیں قائم کیں ۔ ملکی مسائل کے حل، ترقی،امن اور خوشحالی کے لئے سیاسی بیداری اور دیانت دار قیادت ضروری ہے ، جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن اقتدار کے ایوانوں میں رہے مگر کسی کے دامن پر بددیانتی،کرپشن اور اقربا پروری کا کوئی داغ نہیں۔ جماعت اسلامی جیسی جمہوری، اہل اور دیانتدار جماعت ہی دنیا میں ملک کا امیج بہتر کر سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں