بجلی چوروں کے خلاف مہم،اب تک 45 ہزار ملزم گرفتار

بجلی چوروں کے خلاف مہم،اب تک 45 ہزار ملزم گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک مجموعی طور پر 44918 ملزموں کوگرفتار کیا گیا۔

 ترجمان کیمطابق اب تک ریجن بھر میں کل 1لاکھ 68ہزار657ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 1لاکھ57ہزار312 ملزموں کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں،پکڑے جانے والے کنکشنز میں 5204کمرشل،1653 زرعی،348انڈسٹریل اور 1لاکھ61ہزار452 ڈومیسٹک تھے ۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو17کروڑ61لاکھ 98ہزار267 یونٹ ڈی ٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت6ارب67 کروڑ46 لاکھ20ہزار 870روپے بنتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں