شہریوں کے مسائل حل کرینگے، ڈی آئی جی اسلام آباد

شہریوں کے مسائل حل کرینگے، ڈی آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے ایس پی صدر زون خان زیب کے ہمراہ تھانہ گولڑہ کے علاقہ ڈی بارہ میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔۔

ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے ،انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے ’’آئی جی پی شکایت سیل1715‘‘ پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، تمام زونل ایس پیز بھی اپنے زونز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں