سی ڈی اے شعبہ ای اینڈڈی میں نئی بھرتیوں پر تحفظات

سی ڈی اے شعبہ ای اینڈڈی میں نئی بھرتیوں پر تحفظات

اسلام آباد (ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں پندرہ سال سے کام کرنے والے افسران و ملازمین نے انتظامیہ کی جانب سے نئی تعیناتیوں کے اشتہار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہماری ترقیاں رکی ہوئی ہیں، سروس سٹرکچر موجود نہیں ہے۔۔

 کنٹریکٹ پر باہر سے ملازمین تعینات کئے جا رہے ہیں، اشتہار کے ذریعے تعیناتیوں کو فوری روکا جائے۔ دنیا کو دستیاب چھ افسران کی جانب سے ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ادارے کی طرف سے حالیہ مشتہر ایمرجنسی پوزیشنز پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ای اینڈ ڈی کے افسران ظفر اقبال، عماد الدین محمد، محمد اکرم، خالد عباسی، رضوان سرور، محمد اقبال، طارق مسعود اور تاشفین آفریدی نے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اشتہار کو منسوخ کیا جائے اور افسران کو ان کا جائز حق فراہم کیا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں