کوٹ ادو،لائن پارسابق چیئرمین والی گلی کاسیوریج سسٹم بند
کوٹ ادو (نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)لائن پارمحلہ غریب أباد سابق چئیرمین والی گلی میں سیوریج سسٹم بلاک ہونے کے باعث گلی میں پانی کھڑا ہونا معمول بن گیا۔
کئی روزسے سیوریج بلاک ہونے سے گلی تالاب کا منظر پیش کر نے لگی،سکول بچوں،خواتین نمازیوں اور راہگیروں کو گزرنے میں شدیددشواری ،محلے میں گندگی کے بھی ڈھیر،تعفن سے مکین کو شدید پریشان کا سامنا ہے ،سانس لینا مشکل ہوگیا۔ اہالیان علاقہ ملک منیراحمد ایڈوکیٹ ،شاہد سرانی، ملک رحیم الدین،شیخ جمشید،شیخ واجد،شیخ فیض بخش شیخ محمد زاہد ،معاویہ حمید ،ملک محمد خوشی ،ملک محبوب ،ملک محمد طاہر،عبدالحفیظ و دیگر کاکہنا ہے کہ مذکورہ گلی اس محلہ کی مین گلی ہے جہاں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ گزرتے ہیں،اب سیوریج کا گندا پانی ان کے گھروں کے اندربھی داخل ہو رہا ہے جس سے گھروں کی بنیادوں کونقصان پہنچ رہا ہے وہ اینٹیں رکھ کر گندے پانی کے اوپر سے گزرنے پر مجبور ہیں ، غلاظت کے ڈھیروں اور گندے پانی نے ہمیں نفسیاتی مریض بنا دیا ہے ،انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر مسئلہ حل کیا جائے ۔