ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ، اشیائے ضروریہ ریٹ لسٹ سے دوگنا مہنگی

ضلعی    انتظامیہ    مصنوعی     مہنگائی     پر     قابو    پانے     میں    ناکام     ،    اشیائے    ضروریہ     ریٹ     لسٹ    سے     دوگنا     مہنگی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ،اشیائے ضروریہ میں پھل اور سبزیاں شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں تمام چیزیں ریٹ لسٹ سے دوگنے داموں پر فروخت ہورہی ہیں۔

سبز مصالحہ جات بھی ریٹ لسٹ سے کئی گنا زائد قیمت پر فروخت ہورہے ہیں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں ۔فیصل آباد میں دیگر اشیا ضروریہ کی طرح سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں گرانفروش دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں مہنگائی کا طوفان ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے ۔سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں ریٹ لسٹ سے زائد وصول کی جارہی ہیں شملہ مرچ کی قیمت ریٹ لسٹ پر تو 135 روپے فی کلو ہے جبکہ دکانوں پر شملہ مرچ 200 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے میتھی ریٹ لسٹ کے مطابق 65 روپے فی کلو ہے اور دکانوں پر100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے مونگرے ریٹ لسٹ کے مطابق 285 اور دکانوں پر 300 روپے فی کلو ہیں لہسن ادرک ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بھی ریٹ لسٹ سے زائد وصول کی جارہی ہیں پھلوں کی صورتحال بھی سبزیوں سے کچھ مختلف نہیں ہے شہری کہتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے گرانفروشی کے باعث سبزیاں خریدنا بھی ممکن نہیں رہا پھلوں کی صورتحال بھی سبزیوں سے کچھ مختلف نہیں ہے سیب کالا کلو پہاڑی درجہ اول ریٹ لسٹ کے مطابق 250 روپے کلو ہے اور فروخت 300سے 350 روپے فی کلو میں ہورہا ہے انار قندھاری ریٹ لسٹ کے مطابق 380 روپے اور دکانوں پر 400 روپے سے زائد میں فروخت ہورہا ہے انار بدانہ کی قیمت ریٹ لسٹ کے مطابق 490 روپے ہے اور دکانوں پر 600 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں