گورنر سے مفتی عبد الرحیم کی ملاقات
کراچی (این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جامعتہ الرشید کے مہتمم الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبد الرحیم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مدارس رجسٹریشن، علمائے کرام کی خدمات اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے ، متفقہ لائحہ عمل کے بعد ہی حکومت کوئی اقدام اٹھائے گی ۔ مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن حساس معاملہ ہے اس میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اہم اقدام ہے ۔