وزیر تعلیم کا 5ہزار بچوں کو یونیفارم ،جرسیاں دینے کا اعلان

وزیر تعلیم کا 5ہزار بچوں کو یونیفارم ،جرسیاں دینے کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپو رٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے مستحق طلبہ و طالبات کیلئے موسم سرما کی مناسبت سے فری یونیفارم ڈرائیو شروع کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں5ہزار بچوں کو یونیفارم اور جرسیاں دینے کا اعلان کر دیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا حقوق العباد سب سے اہم ہے ، موسم کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور بہت سے والدین ایسے ہیں جو اپنے بچوں کو یونیفارم اور جرسی نہیں لے کر دے سکتے ۔ انہوں نے کہاکوئی بھی شہری جو بیشک ایک یونیفارم اورجرسی دینے کی استطاعت رکھتا ہے وہ اپنے شہر یا گاؤں کے کسی سرکاری سکول میں دے کر اپنا حصہ ڈالے ۔ صوبہ بھر کے صنعتکاروں سے اپیل ہے کہ وہ بھی اپنی مالی حیثیت کے مطابق اس میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے ہم سب کے بچے اور بچیاں ہیں۔ انہوں نے کہا ان شا اللہ مہنگے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھیں گے ۔ ہم سکولوں میں کمرے پورے کر رہے ہیں ، سکولوں کو اساتذہ دے رہے ہیں ،ریشنلائزیشن ، اپ گریڈیشن کر رہے ہیں ،اساتذہ کے لئے کارڈیک ہسپتال ، ان کی انشورنس کے لئے محنت کر رہا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں