قوم آج بھی کتابوں کے عشق میں مبتلا ہے ،خالد مقبول

قوم آج بھی کتابوں کے عشق میں مبتلا ہے ،خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم آج بھی کتابوں کے عشق میں مبتلا ہے ۔

کہا جاتا ہے کہ اس قوم کی کی کتاب سے دوستی ختم ہوگئی لیکن یہاں شائقین کتب کی بڑی تعداد میں شرکت نے اسکی نفی کر دی ہے ۔کراچی شہر آج بھی ادب، ثقافت، معاشرتی اور معاشی ترقی کا محور ہے ، مجھے ہر بارعالمی کتب میلے میں بلا یا جاتا ہے اور میں ہر سال یہاں آتا ہوں کیونکہ کراچی تہذیب کی ترقی کا محور اور انجن ہے ۔یہ با ت انہوں نے اتوار کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ عالمی کتب میلے کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر کراچی انٹر نیشنل بک فیئر کے کنوینر وقار متین ، ، ڈپٹی کنوینر نا صر حسین، ندیم مظہراور دیگربھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کتب خانے طلباء محققین، شعبہ درس وتدریس کے افراد اور دیگر لوگوں کو اپنے تعلیمی اور تحقیقی کاموں کے لیے ضروری وسائل فراہم کرتے ہیں، جو معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔کتب خانے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے ، بات چیت کرنے ، اور خیالات کا اشتراک کرنے کے لیے بھی ایک جگہ فراہم کرتے ہیں۔ یہ سماجی رابطے اور کمیونٹی کی تعمیر کے لیے ضروری ہے ، جو صحت مند اور خوشحال معاشروں کے لیے ضروری ہے ۔ کتب خانے ثقافتی تفہیم اور رواداری کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں جو اس قسم کے معاشرے میں ضروری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں