ماجو کاجی سی یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے رعایت کااعلان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد المنائی نے حیدر آباد کی ترقی کے لئے جامعہ منصوبہ پیش کردیا۔
سندھ کے دوسرے بڑے شہر کے مستحق اور ذہین طلبہ کے لئے اسکالرشپس اور دیگر سہولتیں بھی دینے کی کوشش کی جائے گی۔محمد علی جناح یونیورسٹی میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے طلبہ خصوصی رعایت دینے کابھی اعلان کیاگیا۔گزشتہ روزگورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد المنائی کے ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس محمد علی جناح یونیورسٹی میں منعقد ہوا ۔سابق چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈوائزری بورڈ کی متفقہ منظوری سے حیدرآباد \'پھلیلی ویلفیئر ٹرسٹ کا اعلان کیاگیا ۔ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹرزبیرشیخ (صدر ماجو)کو منتخب کیا گیا جبکہ دیگر ارکان میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سید میراں علی شاہ\'سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن معین صدیقی\'سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ شارق احمد\'سابق آئی جی سندھ غلام سرور جمالی اورسینئر صحافی اور المنائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امین یوسف شامل ہیں۔ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ حیدرآباد کی معروف نہروں کو گندے نالے سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے \'شہریوں کو بہتر زندگی کے لئے مدد، اسکولوں کے مستحق طلبہ کیساتھ مالی تعاون سمیت دیگر امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لئے فوری فیصلے کئے گئے ہیں۔