آرٹس کونسل انتخابات :احمد شاہ ،اعجاز فاروقی پینل کا اعلان

آرٹس کونسل انتخابات :احمد شاہ ،اعجاز فاروقی پینل کا اعلان

کراچی (این این آئی)آرٹس کونسل کے انتخابات برائے 2026- 2025 کے لیے احمدشاہ، اعجاز فاروقی پینل کا اعلان فیضی رحمن آرٹ گیلری میں کر دیا گیا۔

محمد احمد شاہ ،اعجازفاروقی پینل کے امیدواروں میں صدر کے عہدے کے لئے محمد احمد شاہ ،نائب صدرکے لئے منور سعید،سیکریٹری کے لئے اعجاز فاروقی ،جوائنٹ سیکریٹری کے لئے نورالہدی شاہ اورخازن کے لئے قدسیہ اکبرشامل ہیں۔کراچی چیمبر ،تاجر برادری ،فنکار برداری ،کراچی پریس کلب سمیت مختلف سیاسی ،سماجی و ثقافتی تنظیموں نے احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ نے کہا کہ میں ووٹ نہیں مانگوں گا، میر ے پینل میں بڑے بڑے نام شامل ہیں،کسی بڑے جلسے کو دیکھ کر یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ہم جیت چکے ،الحمداللہ جیت تو ہم چکے ہیں 24 دسمبر کو یوم تشکر منائیں گے اور قوالی بھی رکھیں گے ، مجھے یہ دیکھنا ہے کہ آپ میرے لیے نیندیں خراب کریں گے اور ووٹ کے لیے آئیں گے ہم کسی اور تبدیلی پر نہیں صرف پاکستان کی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ15سال قبل فاطمہ ثریا بجیا نے جنرل باڈی اجلاس میں مجھے تاحیات صدر بنانے کے لیے قرادادپیش کی تھی ،تاہم میں نے مخالفت کی جب یہ ادارہ بنا تو دارالخلافہ کراچی تھاتب یہ ادارہ پورے پاکستان کے لیے بناتھا ،سندھ کے باقی آرٹس کونسل میں نے بنوائے ، ان کی فنڈنگ بھی کروائی وہاں میوزک، تھیٹر اور فائن آرٹس کے بچوں کے لئے پیسے یہاں سے جاتے ہیں، یہاں تمام تہذیبوں کی تقاریب شروع کیں جیسا پاکستان ہونا چاہیے تھا ویسا بنانے کے لیے کام کیا،میں اس ملک کی تعلیم اور ثقافت کاایجنٹ ہوں، ہمیں یہی جذبہ چاہیے ،میں کبھی کوئی سیاسی جماعت نہیں بناؤں گا نہ سیاست میں آؤں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں