ملز م سے ولایتی شراب کی 20 بوتلیں برآمد
خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے ولایتی شراب کی 20 بوتلیں برآمد کر لیں۔
پولیس نے سرگودھا روڈ پر مشکوک شخص کے سامان کی تلاشی لی تواس میں سے ولایتی شراب کی 20 بوتلیں برآمد ہوگئیں،ملزم تصدق مسیح عرصہ دراز سے شراب کی فروخت کے دھندے میں ملوث تھا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔