سیالکوٹ:ریلوے ٹریک کے اطراف ٹھیلے والے قابض
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سیالکوٹ ریلوے سٹیشن کے ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف سبزی فروشوں نے ٹھیلے اور خوانچہ فروشوں نے ڈیرے جما لئے ۔
سیالکوٹ ریلوے سٹیشن سے ناروال کی جانب جانے والے ٹریک کے دونوں اطراف گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج روڈ سے لیکر جناح سٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹر تک سبزی فروشوں، پھل فروشوں، مرغی فروشوں کے علاوہ لنڈ ا بازار اور مختلف دکانیں لگائی گئی جو کسی وقت بھی جانی ومالی نقصان کا باعث بن سکتی ہے ، ان ٹھیلوں اور یڑھیوں کا سار کوڑا کرکٹ وہی پڑا رہتا ہے جوکہ گندگی اور تعفن پیدا کرنے کے ساتھ شہری کی بدصورتی کا وجہ بن رہا ہے ۔ شہری حلقوں نے ڈی ایس سپیشل سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ٹریک کو کلیئر کرکے حٖاظتی اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں۔