ڈسکہ :بکریاں ،بلب ،سپیکراور موبائل فون چوری

ڈسکہ :بکریاں ،بلب  ،سپیکراور موبائل فون چوری

ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ(نمائندہ دنیا ،نا مہ نگار ) نامعلوم چور بکریاں ’بلب ’سپیکراور موبائل فون لے گئے ۔

گلہ شیلر والا ڈسکہ کی رضیہ بی بی کے گھرسے نامعلوم چور ایک بلب اور ایک سپیکر مالیت 13سو روپے چوری کرکے لے گئے ، ڈسکہ کے سلیم کے ڈیرے سے نامعلوم چور دو بکریاں لے گئے ۔ ڈسکہ کا لقمان مین بازار میں خریداری کرنے گیاتو نامعلوم چورا سکی جیب سے موبائل فون چوری کرکے لے گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں