سیالکوٹ روڈ،وزیر آباد روڈ اور جی ٹی روڈ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

سیالکوٹ روڈ،وزیر آباد روڈ اور جی ٹی روڈ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

وزیرآباد، گوجرانوالہ(نامہ نگار،سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب، کشادہ سڑکیں پروگرام کے تحت اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ /وزیر آباد نوید احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)فیصل سلطان، اسسٹنٹ کمشنر(وزیر آباد)رب نواز چدھڑ کی زیر قیادت بھاری مشینری کی مدد سے سیالکوٹ روڈ، وزیر آباد روڈ اور جی ٹی روڈ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈآپریشن کیا گیا۔

 انہوں نے آپریشن کے دوران مین روڈز پر دکانوں کے سامنے سے پختہ تجاوزات اور کنارے لگے کھوکھے ، تشہیری بورڈ ،شیڈز، ہتھ ریڑھیاں و دیگر پختہ تجاوزات کو مسمار کرا دیا۔تجاوزات کا باعث بننے والوں کو تنبیہہ جاری کی گئی تھی کہ وہ خود رضا کارانہ طور پر تمام تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے مقررہ حدود میں کاروباری سرگرمیاں عمل میں لائیں، خلاف ورزی پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھاری مشینری کو بروئے کار لاتے ہوئے آپریشن کیا گیا۔ تجاوزات کے خاتمے سے روڈ کے اطراف کئی کلومیٹر راستہ بحال ہوگیا۔تجاوزات کے خلاف آپریشن آئندہ دنوں شیڈول کے مطابق دوسرے علاقوں میں بھی کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں